ویسٹ انڈیز نے 31 برس بعد ایک روایت الٹ دی،پاکستان کے لئے الارم
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے، کرک اگین نمائندہ خصوصی
ویسٹ انڈیز نے 31 برس بعد ایک روایت الٹ دی،پاکستان کے لئے الارم۔ملتان کی اچھی خاصی گرمی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ایک روزہ میچزکی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے ٹیم میں ایک ون ڈے کیپ دی ہے۔
محمد حارث کو افتخار احمد کی جگہ مڈل آرڈر میں ڈالا گیا ہے،وہ اضافی وکٹ کیپر بھی ہیں،ساتھ میں آف بریکر بھی ہونگے۔باقی وہی کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جو کرک اگین نے 2 گھنٹے قبل دیئے تھے۔
پیس اٹیک میں شاہین آفریدی کے ساتھ حسن علی اور حارث رئوف ہیں۔محمد نواز اسپنر ہونگے،حارث ان کی مدد کریں گے۔شاداب خان بھی آل رائونڈر کے طور پر موجود ہیں۔خوشدل شاہ کے ساتھ رضوان،بابر،امام اور فخر کھیل رہے ہیں۔
ورلڈ کپ سپر لیگ ملتان کی 14 سالہ پیاس بھجانے کا سبب،آئی سی سی
ویسٹ انڈیز نے تاریخ کو شکست دے دی ہے۔31 برس بعد پاکستانی سرزمین پر ٹاس جیت لیا ہے،اس طرح توقعات کے عین مطابق اس نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔گرم موسم میں 2 بیٹرز کا امتحان آسان ہے،وکٹ بھی بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔اس لئے پاکستانی بائولرز شروع کے 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ لے سکے،نئی بال سے اسٹارٹ کرنے والا پاکستانی کیمپ شاہین آفریدی کی مدد سے ہی وکٹ لے سکا ہے۔انہوں نے 9 کے مجموعی اسکور پر کیل میئرز کو 3 کےا نفرادی اسکور پر اپنی ہی بال پر کیچ کردیا۔
ویسٹ انڈیز نے کراچی میں 1991 میں ٹاس جیتا تھا،اس کے بعد 2006 تک پاکستانی سرزمین پر ملتان سمیت مختلف میدانوں میں 7 ایک روزہ میچز کھیلے،تمام میں ٹاس ہاراتھا،اس طرح 31 سال بعد اس نے ایک روایت بدل ڈالی ہے۔
دوسری روایت میں بھی اتفاق سے 31 سال کا وقت ہے،1991 میں اس نے پاکستانی سرزمین پر آخری ایک روزہ سیریز جیتی تھی،اس کے بعد سے پاکستان،عرب امارات اور اپنے ملک میں وہ باہمی ون ڈے سیریز جیت نہیں سکے ہیں،ٹاس کی روایت دیکھ کر سیریز کی روایت پر خطرات منڈلانے لگے ہیں۔
آخری اطلاعات تک ویسٹ انڈیز نے 16 اوورز میں ایک وکٹ پر 73 اسکور بنالئے۔شائی ہوپ اور شمرا بروکس 37 اور 33 پر کھیل رہے ہیں۔