ورلڈکپ سے قبل بھارت کو جھٹکا،ویسٹ انڈیزجیت گیا
لائوڈرہل۔کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ سے قبل بھارت کو جھٹکا،ویسٹ انڈیز کی فتح ،ورلڈکپ سے صرف قریب 50 روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا۔فارمیٹ بھلے کوئی ہو،۔ویسٹ انڈیز سے ایک سیریز کی شکست بڑا الارم ہے۔ایسی ٹیم جو ورلڈکپ سے بھی باہر ہے،اس نے امریکا جیسے ملک میں بھارت کو دھول چٹادی ہے۔
لائوڈر ہل میں بھارت نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں پہلے بیٹنگ کی اور اسکی ٹیم 9 وکٹ پر165 اسکورکرسکی۔سوریا کمار یادیو نے سب سے زیادہ 61 کئے،باقی سب ناکام ہوگئے۔روماریو شیفرڈ نے 4 اوورز میں 31 رنزکے عوض 4 وکٹیں نام کیں۔عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اگر چہ12 رنزکا تھا اور کیل میئر 10 کر کے لوٹ گئے تھے لیکن اس کے بعدبرینڈن کنگ اور نکولس پورن نے جارحانہ بلے بازی کی اور وکٹ کے چاروں جانب ٹھکائی کی اور سنچری سے بڑی شراکت بناڈالی۔12 اوورز 3 بالز تک اسکور 1 وکٹ پر 117 تھا کہ خراب موسم کے باعث کھیل روک دیا گیا۔کنگ 54 اور پورن 46 پر تھے۔ویسٹ انڈیز کو میچ اور سیریز نام کرنے کیلئے 45 بالزپر 49 اسکور بنانے تھے۔9 وکٹ باقی تھے۔
بابر اعظم پھر فلاپ ،2 ڈراموں کے بعد محمد حارث کے ہاتھوں گرفتار
میچ اگر مزید ممکن نہیں ہوتا تو ڈک ورتھ پر ویسٹ انڈیز 26 رنز سے جیت جاتا لیکن پھر کھیل ہوا۔ویسٹ انڈیز نے 2 اوورز قبل ہدف 2 وکٹ پر پورا کرکے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔کنگ 85 پر ناقابل شکست گئے ۔
حسن علی نے بابراعظم کو نشانہ پر رکھ لیا،تاک کر کامیاب وار،شکست