سرجری کے نام پر ماضی جیسی حرکات،قومی سلیکشن کمیٹی فارغ
لاہور،کرک اگین رپورٹ
سرجری کے نام پر ماضی جیسی حرکات،قومی سلیکشن کمیٹی فارغ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ہی بنائی قومی سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی ہے۔محمد یوسف،وہاب ریاض اور اسد شفیق جیسے نام گھر بھیج دیئے گئے ہیں۔عبدالرزاق کی بھی چھٹی کی گئی ہے۔
قومی میڈیا اسے محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ میں پہلی سرجری قرار دے رہا ہے جو خاصا عجب ہے،گویا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے ہی کئے گئے فیصلوں کو غلط قرار دے رہا ہے۔اعلان یہ تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سرجری ہوگی۔6 سے 7 کھلاڑیوں کی چھٹی ہوگی۔یہ ہوگا اور وہ ہوگا لیکن پی سی بی کا یہ عمل بھی ماضی کی طرح ایک معمولی ردوبد کے سوا کچھ نہیں ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق 7 رکنی سلیکشن کمیٹی ختم کی گئی ہے اور اب چند روز میں نئی سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو اگلے ماہ سے نان سٹاپ 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں،جن میں 7 ہوم سیزن اور 2 ٹیسٹ جنوبی افریقا میں ہیں۔