شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ۔6 پوائنٹس کاٹ لئے گئے
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ۔6 پوائنٹس کاٹ لئے گئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو جرمانہ۔6 پوائنٹس کی کتوتی بھی ہوگئی ہے اور میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے 5 روزہ کھیل کے بعد آئی سی سی ریفری نے سزا سنادی ہے۔یوں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر مزید مشکلات میں چلاگیا ہے۔
یہی نہیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھی سزا ہوئی ہے،اس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ ہوا ہے اور اس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل سے 3 پوائنٹس کاٹے گئے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے 10 وکٹ سے جیت لیا تھا۔