ٹی20 ورلڈکپ جیتتے ہی بھارتی کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کا سلسلہ دراز،تیسرا معروف نام بھی چھوڑ گیا
کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ جیتتے ہی بھارتی کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کا سلسلہ دراز،تیسرا معروف نام بھی چھوڑ گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ کیا جیتا،ریٹائرمنٹ کی لائن لگ گئی ہے۔کل ویسٹ انڈیز کے خلاف فائنل جیتتے ہی ویرات کوہلی نے لائیو انٹرویو میں ٹی 20 انٹرنیشنل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ایک گھنٹہ بعد کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے کنارہ کشی اختیار کی۔
اب ایک روز بعد بھارت کے تیسرے کھلاڑی نے بھی ریٹائرمنٹ کااعلان کیا ہے۔35 سالہ آل رائونڈر نے 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔515 رنزبنائے اور 54 وکٹیں لی ہیں۔
آل رائونڈر نے کہا ہے کہ فارمیٹ سے دوری اختیارکرنےکا اس سے بہتر کوئی اور وقت ہونہیں سکتا۔