امریکی سکیورٹی،فینز برہم،تماشائی پھرت بھی داخل،پولیس کے بیچ میدان ٹھکائی
کرک اگین رپورٹ
امریکی سکیورٹی،فینز برہم،تماشائی پھرت بھی داخل،پولیس کے بیچ میدان ٹھکائی۔بنگلہ دیش اور بھارت کے وارم اپ میچ میں امریکی پولیس اور سکیورٹی اداروں نے بڑی تعداد میں ناسائو کرکٹ اسٹیڈیم کو گھیرے رکھا لیکن اس کے باوجود ایک فین کاروہت شرما تک پہنچ جانا حیرت انگیز تھا،پولیس نے بیچ میدان میں اس کی ٹھکائی کردی،روہت شرما پہلے حیرت سے مارکھاتے دیکھتے رہے،پھر اپنے کیمپ کو کچھ اشارہ کیا۔
امریکی ریاستی اداروں نے بھارتی ٹیم کو بڑی سکیورٹی دی ہے۔میدان کے اندرا ور باہر پولیس ہی پولیس ہے۔ہوٹل سے سٹیڈیم اور سٹیڈیم سے ہوٹل لانے کیلئے راستے بھی اپنے منتخب کردہ ہیں۔
ہفتہ کو کھیل کے دوران، ایک ہیلی کاپٹر مسلسل گراؤنڈ کے گرد گھومتا رہا، اور ہندوستانی ٹیم کو سخت حفاظتی حصار میں رکھا گیا۔ خاص طور پر، ٹیم کو نیویارک کے لانگ آئی لینڈ کے معمول کے راستوں سے گریز کرتے ہوئے گولف کورس کے ذریعے ایک متبادل راستے سے چلایا گیا۔ یہ راستہ، بظاہر صرف چند سیکورٹی اہلکاروں کے لیے جانا جاتا ہے،ہندوستانی ٹیم کے ایک اہلکار نے تبصرہ کیا، کوئی نہیں جانتا کہ ٹیمیں کس راستے سے گزریں گی۔ یہ پولیس پر منحصر ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دھماکے دار آغاز،امریکا کی بڑی جیت،ایک ریکارڈ بھی بنادیا
اسٹیڈیم میں داخلہ فینز کیلئے عذاب بن رہا ہے۔آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فینزکی آسانی کیلئے امریکی حکام سے بات کریں گے۔