| | |

شکیب الحسن پر بھی حملہ،بنگلہ دیش اے ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،ٹیسٹ ٹیم کا ملتوی ہوسکتا

 

 

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

شکیب الحسن پر بھی حملہ،بنگلہ دیش اے ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،ٹیسٹ ٹیم کا ملتوی ہوسکتا

بنگلہ دیش میں حالات بدستور خراب ہیں۔حکومت کے تختہ الٹنے ،وزیر اعظم کے ملک سے فرار ہونے کے بعد فوجی دعووں کو مظاہرین نے مسترد کیا ہے اوت اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔یوں بنگلہ دیش میں آنے والے فوری ایام میں سکون کا امکان کم ہے۔

بنگلہ دیش اے ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہوسکتا ہے اور ٹیسٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہوکر ری شیڈول پر جاسکتا ہے۔بنگلہ دیش بورڈ اس وقت عملی طور پر معطل ہے۔فیصلہ سازی کا اختیار کسے ہے۔کوئی نہیں جانتا۔بورڈ سربراہ فرار ہوچکے ہیں۔مشرفی مرتضیٰ کا گھر جلایا گیا۔

شکیب الحسن جو اس وقت کینیڈا میں ٹی 20 لیگ کھیل رہے ہیں،انہیں ان کے ملک کے باشندوں نے پکڑا ہے۔شکیب الحسن، جو اس وقت جی ٹی 20 لیگ کھیلنے کے لیے کینیڈا میں ہیں، بنگلہ دیشی شائقین کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔ آل راؤنڈر نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے چلے گئے۔

شکیب الحسن نے سابقہ حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن جیتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *