بابر اعظم ویرات کوہلی کے جوتے کے برابر بھی نہیں ہیں،سابق پاکستانی کرکٹر کا دعویٰ
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم ویرات کوہلی کے جوتے کے برابر بھی نہیں ہیں،سابق پاکستانی کرکٹر کا دعویٰ۔پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے روز سابق پاکستانی کرکٹر دینش کنیریا کو بابر اعظم کے خلاف سخت بیان آگیا ہے۔بھارتی میڈیا نے اسے بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا ہے۔کنیریا نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ بنتا ہی نہیں ہے،درحقیقت بابرا عظم ویرات کوہلی کے جوتے کے برابر بھی نہیں ہیں۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سابق پاکستانی سٹار نے کہا ہے کہ اگر بابر میں صلاحیت ہوتی تو امریکا کے خلاف بہتر بیٹنگ کرتے اور پاکستان کو ہرحال میں فتح دلواتے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آج بھارت کے خلاف پاکستان برے طریقے سے ہارے گا۔
بابرا عظم نے حال ہی میں تی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والوں میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے اور آج کے میچ میں اس میں بھی مقابلہ پڑے گا۔بابر یاتو اپنی پوزیشن بچالیں گے اور یا پھر ویرات کوہلی واپس چھین لیں گے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ آج 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔