| | | | |

پاکستان آئوٹ،بنگلہ دیش کو 185 رنز کا ہدف،کون جیتے گا،کالی گھٹائیں چھا گئیں

 

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آئوٹ،بنگلہ دیش کو 185 رنز کا ہدف،کون جیتے گا،کالی گھٹائیں چھا گئیں

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان اپنی دوسری اننگ میں 172 رنز بناکر آئوٹ ہوگیا ۔یوں بنگلہ دیش کو یہ ٹیسٹ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگ میں رضوان نے 43 اور سلمان علی آغا 47 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 43 رنز دے کر 5 اور ناہید رانا نے 44 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں

حسن محمود پاکستان کی سر زمین پر بنگلہ دیش کے لئے ٹیسٹ اننگ میں 5 وکٹ لینے والے پہلے بائولر بن گئے۔انہوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔

راولپنڈی میں کالی گھٹائیں چھاگئی ہیں۔بارش سے میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

میچ کا ہدف معمولی ضرور ہے لیکن بنگلہ دیش کیلئے آسان نہ ہوگا۔پچ مشکل ہے۔سخت مقابلہ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *