بنگلہ دیش کی پاکستان پر باوقار سبقت،راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش کی پاکستان پر باوقار سبقت،راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن۔بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز برتری۔پاکستان کے 448 رنز 6 وکٹ اننگ ڈکلییئر کے بعد مہمان ٹیم 565 رنزبناکر پویلین لوٹی۔مشفیق الرحیم 191 اور لٹن داس 56 کے ساتھ مہدی حسن مرزا77 رنزکرگئے۔بنگلہ دیش نے چوتھے روز بھی طویل وقت بیٹنگ کی اور چائے کے وقفہ کے بعد آئوٹ ہوئے۔7 ویں وکٹ پر مشفیق اور مہدی حسن نے 196 رنزکی ریکارڈ شراکت قائم کی۔یوں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 117 رنزکی سبقت حاصل کی ہے۔
نسیم شاہ کو93 رنز کے عوض 3 وکٹیں ملیں۔شاہین نے88 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،ان کا پہلا بیٹے کی ولادت آج ہوئی ہے اور انہوں نے وکٹ کا جشن بھی بچہ جھولنے والے انداز میں منایا۔خرم شہزاد اور محمد علی کی 2،2 وکٹیں تھیں۔آغا سلمان 41 اوورز کرکے 136 رنز دے گئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔میچ بظاہر ڈرا کی جانب گامزن ہے۔بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا ریکارڈ ٹوٹل ہے۔