بین سٹوکس سری لنکا سیریز سے باہر،پاکستان آسکیں گے یا نہیں،انگلینڈ کا نیا کپتان نامزد
لندن:کرک اگین رپورٹ
بین سٹوکس سری لنکا سیریز سے باہر،پاکستان آسکیں گے یا نہیں،انگلینڈ کا نیا کپتان نامزد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس آئوٹ۔سری لنکا سیریز سے باہرہوگئے۔دی ہنڈرڈ میں زخمی ہونے والے آل رائونڈرکا آج سی ٹی سکین ہوا ہے۔وہ اگلےہفتہ سے ہوم میدانوں میں سری لنکا کے خلاف شروع ہونےوالی 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ اولی پوپ کو نیا ٹیسٹ کپتان نامزد کردیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ بین سٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اوراکتوبر میں انگلینڈ نےپاکستان میں 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے اوربین سٹوکس ہر حال میں پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں۔