جشن،سوگ،میڈیا پر چیخیں،افغانستان نے آسٹریلیاکو ترساترسا کر مارا،باہمی سیریز کا جواب
کنگسٹن ،جمیکا،کرک اگین رپورٹ
جشن،سوگ،میڈیا پر چیخیں،افغانستان سے آسٹریلیاکو ترساترسا کر مارا،باہمی سیریز کا جواب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کابل میں جشن،افغانستان میں خوشی کا سماں۔باہمی سیریز نہ کھیلنے والے آسٹریلیا کو افغانستان کا کرارا جواب،ترساترسا کر مارا۔آسٹریلیا میں سوگ کا عالم۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن،ورلڈکپ چیمپین آسٹریلیا کا میڈیا چیخ اٹھا۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آج کنگسٹن میں آسٹریلیا کی امیدیں افغانستان بنگلہ دیش میچ سے جڑی تھیں۔آسٹریلیا کو ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں جانے کیلئے افغانستان کی شکست درکار تھی۔بنگلہ دیش کی جیت بھی ایسی کہ 62 رنز سے کم ہوتی۔پھر جب افغانستان صرف 115 رنزبناسکا تو ایک خوشی ہوئی کہ افغانستان ہارجائے گا۔پھر آسٹریلیا کو دوسری خوشی یہ ہوئی کہ بنگلہ دیش نے 12.1 اوورز میں ہدف مکمل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی،گویا اب معمولی ہدف کو دیکھتے آسٹریلیا اور خوش تھا کہ ایسے میں میچ کا نتیجہ حق میں ہوگا لیکن افغانستان نے ایک تیر سے 2 شکار کئے۔بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل کا ٹکٹ لیا۔ساتھ میں آسٹریلیا کو اٹھاکر باہر پھینکا۔
اس جیت سے کابل سمیت افغانستان کے تمام شہروں میں جشن ہے اور دنیا بھر میں افغان کرکٹ فینز روڈز پر نکل آئے اور خوشی منارہے ہیں۔
سنسنی خیز ڈرامہ،بھرپور سکرپٹ،افغانستان بنگلہ دیش کو ہراکر ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں،تاریخ رقم
آسٹریلیا افغانستان سے باہمی سیریز نہیں کھیلتا،سپر 8 میچ میں آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد افغانستان کپتان راشد خان نے کہا تھا کہ ہم نے ثابت کیا کہ ہم اچھی ٹیم ہے،آئی سی سی ایونٹس میں کیوںکھیلتے ہیں،جب باہمی سیریز ہی نہیں رکھتے۔
اب افغانستان کی سیمی فائنل ٹکٹ سے آسٹریلیا کو شرمندگیسے بھرپور پیغام گیا ہے۔سڈنی،میلبرن،پرتھ اور کینبرا سمیت پورے آسٹریلیا میں سوگ کا سماں ہے۔آسٹریلیا کے ٹاپ میڈیا گروپس نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف زبردست منفی رپورٹنگ کی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،بنگلہ دیش نے سیمی فائنل تکٹ کی کوشش ہی نہ کی،مبصرین حیران