چیمپئنز شپ لیجنڈز ٹی 20 لیگ،پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا،یونس خان کا بڑا دعویٰ ساتھ
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز شپ لیجنڈز ٹی 20 لیگ،پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا،یونس خان کا بڑا دعویٰ ساتھ۔چیمپئنزشپ آف لیجنڈزٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستانی لیجنڈز ٹیم نے آسٹریلیا لیجنڈز کو ہرادیا۔ایونٹ برمنگھم میں جاری ہے،اس کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو ہرایا ہے۔
دوسرے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 189 رنزبنائے۔پاکستان نے 2 بالز قبل 191 رنز 5 وکٹ پر پورا کیا۔
کپتان یونس خان نے 4 بالز پر 63 رنزبنائے۔شاہد آفریدی جب بیٹنگ کیلئے آئے،پاکستان کو 12 بالز پر 21 رنزدرکار تھے،انہوں نے 5 بالز پر 11 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔مصباح الحق نے بھی لمبے چھکے لگائے۔
کپتان یونس خان نے میچ کے بعد کہا ہے کہ یہ جیت پاکستان کیلئے ضروری تھی،کیونکہ ہاکستان حال ہی میں بری طرح ٹی 20 ورلڈکپ میں بری طرح ہاراہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فینز کو اس کی ضرورت ہے۔