دفاعی چیمپئن انگلینڈ مسلسل دوسرے میچ میں فتح سے محروم،گروپ کی ٹیبل پوزیشن
برج ٹائون،بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
دفاعی چیمپئن انگلینڈ مسلسل دوسرے میچ میں فتح سے محروم،گروپ کی ٹیبل پوزیشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرادیا ہے۔یوں ٹی 20 ورلڈکپ ٹائٹل کے اعزاز کے دفاع میں انگلینڈ مسلسل دوسرے میچ میں فتح سے محروم ہوگیا ہے۔پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
ہفتہ کو برج ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم 202 رنزکے بڑے تعاقب کے جواب میں 6 وکٹ پر 165 رنزبناسکی اور 36 رنزسے ہارگئی۔7 اوورز میں 73 رنز کا آغاز اعلیٰ تھا تھا لیکن بعد کے بیٹرز فلاپ شو کرگئے۔فل سالٹ 37 اور جونی بیئرسٹو7 کرسکے۔کپتان جوس بٹلر نے42 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔معین علی 25 اور ہیری بروکس 20 رنزبناسکے۔پیٹ کمنز اورا یڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس سےقبل آسٹریلیا نے7 وکٹ پر 201 رنزبنائے۔رواں ایونٹ کی یہ پہلی ڈبل سنچری اننگ تھی۔ڈیوڈ وارنر کے 39 رنزسے بڑی کسی کی اننگ نہ تھی لیکن مچل مارش کے 35،ٹریوس ہیڈ کے 34 اور مارکس سٹوئنز کے 30 رنز نے بڑا ہدف کردیا۔کرس جارڈن کو 2 وکٹیں ملیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 ،گروپ بی کے بڑے میچ میں بڑا ٹوٹل،انگلینڈ کیلئے کڑا ہدف سیٹ
گروپ بی میں تمام ٹیموں کے 2،2 میچزمکمل ہوگئے۔آدھے سفر کے بعد آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،سکاٹ لینڈ 3 کے ساتھ دوسرے،نمیبیا 2 کے ساتھ تیسرے،انگلینڈ سنگل پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔عمان صفر پوائنٹ کے بعد 5 ویں نمبر پر ہے۔