ڈرامائی ٹیسٹ،ڈرامائی انجام،پروٹیز جیت گئے،ویسٹ انڈینز سکتہ میں
پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ
ڈرامائی ٹیسٹ،ڈرامائی انجام،پروٹیز جیت گئے،ویسٹ انڈینز سکتہ میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے بعد دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 40 رنز سے شکست دے دی ہے۔میزبان ٹیم 263 رنزکے تعاقب میں 222 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔
یہ ایک ڈرامائی ٹیسٹ میچ تھا
پہلے روز جنوبی افریقا کے 9 کھلاڑی 97 پر باہر تھے تو ویسٹ انڈیز کے 97 پر 7 وکٹ گرچکے تھے لیکن جنوبی افریقا آخری ایک وکٹ پر 63 رنزکے اضافہ کے ساتھ 160 کرگیا تھا۔ویسٹ انڈیز 3 وکٹ کے ساتھ صرف 47 رنزکے اضافہ کے بعد 144 پر ہمت ہارگیا تھا۔
جنوبی افریقا دوسری اننگ میں سنبھل گیا تھا جب 5 وکٹ پر اسکے 226 رنز تھے لیکن پھر جیڈن سیئلز کے ایک طوفانی سپیل نے تباہی پھیردی۔20 رنزکے اضافہ سے باقی 5 وکٹیں بھی اڑگئیں۔پوری ٹیم 246 رنز پر باہر ہوئی۔جیڈن سیئلز نے 61 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کھیل کے تیسرے روز67 ویں اوور میں 222 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ربادا اور مہاراج نے 3،3 وکٹیں لیں۔
یوں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے جیت لی ہے اور ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس کیلئے جنوبی افریقا بڑا امیدوار بن کرآسکتا ہے۔