ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 ،انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹوئنٹی20 کا نیا پہاڑہ یاد کروادیا
سینٹ لوشیا،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹوئنٹی 20 کا نیا پہاڑہ پڑھادیا۔میزبان ملک کے کھلاڑی سب بھول گئے اور فینز یکا بکا رہ گئے۔
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 181 رنز
کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح پیٹ ڈالا اور اسکور 15بالیں قبل صرف 2 وکٹ پر پورا کیا۔یوں ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 میں پہلی جیت نام کی۔
اوپنر فل سالٹ نے 47بالز پر 87اور جونی بیئرسٹو نے23 بالز پر 48 رنز کئے۔دونوں ناٹ آؤٹ رہے ۔دونوں نے صرف 44 بالز پر 99 رنز کی شراکت بنائی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹ پر 180 رنز بنائے تھے۔جانسن چارلس نے 38 اور نکولس پورن نے 36 اسی طرح رومین پاول نے بھی 36 رنز کئے ۔