فرحان احمد کا کائونٹی ڈیبیو پر ایسا کارنامہ جو پہلے کبھی کوئی نہ کرسکا
لندن،کرک اگین رپورٹ
فرحان احمد کا کائونٹی ڈیبیو پر ایسا کارنامہ جو پہلے کبھی کوئی نہ کرسکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں لپ انگلینڈ کے لیگ اسپنر ریحان احمد کے بھائی فرحان احمد کی کائونٹی ڈیبیو بائولنگ میں نئی تاریخ درج۔کم عمری میں 5 وکٹیں وہ بھی ڈیبیو پر لینے کا کارنامہ۔
فرحان نے ڈربی شائر کے حمید اللہ قادری کا ریکارڈ بریک کیا،جنہوں نے2017 میں ڈیبیو پر گلیمورگن کے خلاف63 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں تھیں اور ان کی عمر اس وقت 16 سال اور 203 دن تھی لیکن فرحان نے 16 سال 189 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
فرحان نے 50.4 اوور میں6 میڈن کئے اور 140 رنزکے عوض 7 وکٹیں لیں،یہ میچ سرے کے خلاف تھا اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے تھے۔ان کے بھائی ریحان احمد 2022 میں کم عمری میں پاکستان کے خلاف ڈیبیو میں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹ لے چکے۔