وحشیانہ بائونسر،سری لنکن بیٹرہسپتال پہنچ گئے،مانچسٹر ٹیسٹ کی تازہ اپ ڈیٹ ساتھ
مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
Latest Update دینش چندی مل چھٹی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ کیلئے آگئے۔تکلیف کی حالت میں کھیل رہے تھے۔تیسرے روز کے اختتام پرسری لنکا کا اسکور 6 وکٹ پر 204 ہوگیا ہے۔82 رنزکی سبقت ہے۔
وحشیانہ بائونسر،سری لنکن بیٹرہسپتال پہنچ گئے،مانچسٹر ٹیسٹ کی تازہ اپ ڈیٹ ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کے اسٹار بیٹر دینش چندی مل پر انگلش پیسر کا وار،ہسپتال پہنچادیا۔نہ صرف مانچسٹر کے جاری ٹیسٹ بلکہ انگلینڈ کی پوری سیریز سے باہر ہونے کے خطرے میں چلے گئے ہیں۔
جمعہ کو اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز آئی لینڈرز انگلینڈ کے خلاف میچ کی بقاکی جنگ میں تھے۔پہلی باری میں 236 پر آئوٹ ہونے اور انگلینڈ کے358 رنزبنانے،122 رنزکے خسارے میں جانے کے بعد دوسری باری میں ان کے 2 بیٹرز جلد آئوٹ ہوگئے تھے۔سری لنکا نے اس کے بعد فائٹ کی۔اسی دوران اس کے سابق کپتان دینش چندی مل پر حملہ ہوگیا۔
سری لنکا کو انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں زبردست دھچکا لگا ہے، ان کے اسٹار بلے باز دنیش چندیمل کو مارک ووڈ کے باؤنسر سے دائیں انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے بعد اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چندیمل 10 پر بیٹنگ کر رہے تھے جب مارک ووڈ کی 143 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال ان کے دائیں انگوٹھے پر لگ گئی۔ چندیمل کو بے حد تکلیف ہوئی۔تکلیف سے ہاتھ کانپ رہے تھے۔سکین رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔
ادھر سری لنکا نے 5 وکٹ پر 173 رنزبنالئے ہیں اور اس کی لیڈ صرف 51 رنزکی ہوئی ہے۔اینجلیو میتھیوز 65 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔