فلوریڈا،اہم ترین میچ کیلئے گرائونڈ انسپیکشن کا ٹائم جاری
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
فلوریڈا،اہم ترین میچ کیلئے گرائونڈ انسپیکشن کا ٹائم جاری۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 گروپ اے کے امریکا بمقابلہ آئرلینڈ میچ کیلئے گرائونڈ اور پچ کی انسپیکشن پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے ہوگی۔یوں ٹاس میں مزید تاخیر ہوگئی ہے۔امپائرز جائزے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ میدان کھیلنے کے قابل ہوا یا نہیں اور ٹاس کتنے بجے ہوگا۔
اس طرح پاکستان کیلئے بنے اس اہم میچ کیلئے گرائونڈ جائزہ اب سے کچھ دیر بعد ہوگا،اگر مزید بارش نہ ہوئی تو میچ ضرور کھیلاجائے گا۔