پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہ آنے کا کہدیا
ممبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہ آنے کا کہدیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے قطعی طور پر پاکستان نہیں جانا چاہئیے،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا نے ایک انٹرویو میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات خراب ہیں۔سکیورٹی مسائل ہیں،اس لئے روہت شرما اور ان کی ٹیم کا دورہ پاکستان سرے سے بنتا ہی نہیں ہے۔
سپورٹس ٹاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان کیلئے 61 ٹیسٹ18 ون ڈے کھیلنے والے سابق لیگ اسپنر دنیش کنیریا نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ وہی کرے جو اسے حکومت کہتی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنائے جو کہ ہوگا۔ایسا ہی ہوگا۔بھارت پاکستان نہیں آئے گا۔
پاکستان سے یہ آواز نہایت حیرت انگیز ہے۔