ٹی 20 ورلڈکپ کا آدھا مگر بڑا اپ سیٹ،امریکا پاکستان میچ ٹائی،سپر اوور میں چلاگیا،بابر کس پر برسے
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کا آدھا مگر بڑا اپ سیٹ،امریکا پاکستان میچ ٹائی،سپر اوور میں چلاگیا،بابر کس پر برسے۔بڑا اپ سیٹ۔امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میچ ٹائی کھیل دیا،159 رنزکے جواب میں اس نے صرف 3 وکٹ پر 159 رنزبناڈالے،حارث رئوف کی آخری بال پر چوکا پڑا۔میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا،بابر اعظم شدید غصہ میں آگئے۔حارث پر برس پڑے۔
امریکا نے پاکستان کی مضبوط بائولنگ لائن کے خلاف 160 رنز کاہدف چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور شروع سے ہی چڑھ کر بیٹنگ کی۔36 رنز پر ایک آئوٹ اور 104 تک ایک اور پھر دوسرا وکٹ۔جیت کی بنیاد تھا۔کپتان مونک پٹیل نے38 بالز پر 50 رنزبنائے۔انڈریس گوز 35 بناگئے۔کینڈا کے خلاف میچ کے ہیرو ایرون جونز ایک بار پھر دیوار بن گئے۔میچ کو پھنساتے لے گئے۔آخری 2 اوورز میں 21 رنزدرکار تھے۔محمد عامر نے19 واں اور اپنا آخری اوور کفایتی کیا اور صرف6 رنز دیئے۔حارث رئوف کے آخری اوور میں امریکا کو 15 رنز درکار تھے۔حارث رئوف نے پہلی 3 بالز اچھی کیں،چوتھی بال فل ٹاس کی،چھکا پڑگیا۔اب 2 بالز پر 6 اور پھر ایک بال پر 5 رنز رہ گئے۔آخری بال پر حارث رئوف کو چوکا پڑا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔
شاہین آفریدی 4 اوورز میں 33 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 26 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل پاکستان نے گرتے پڑتے 7 وکٹ پر 159 رنزبنائے۔بابر اعظم نے 44 اور شاداب خان نے 40 رنز کئے،شاہین آفریدی نے آخر میں 16 بالز پر قیمتی 23 رنزبنائے۔