رضوان کو مارنے کی کوشش،شکیب الحسن کو آئی سی سی نے سزا دے دی
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
رضوان کو مارنے کی کوشش،شکیب الحسن کو آئی سی سی نے سزا دے دی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ محمد رضوان کو بال مارنے کی کوشش کے بعد بنگلہ دیش کے سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن پر آئی سی سی نے جرمانہ کردیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق شکیب نے قوانین کی خلاف ورزی کی،اس کے نتیجہ میں ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا،ساتھ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کو لگاہے۔
شکیب کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی جو کہگیند پھینکنے (یا کرکٹ کے سامان کی کوئی دوسری چیز جیسے پانی کی بوتل) سے متعلق ہے۔