بنگلہ دیشی پیسر کو آئی سی سی کی وارننگ،جرمانہ بھی عائد
گیانا،کرک اگین رپورٹ
Image by ICC
بنگلہ دیشی پیسر کو آئی سی سی کی وارننگ،جرمانہ بھی عائد۔بنگلہ دیشی پیسر تنظیم حسن ثاقب کو آئی سی سی کی وارننگ۔جرمانہ کرکے سزا بھی سنادی۔اتوار کو نیپال کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے پیسر تنظیم نے نیپالی کپتان کے خلاف پچ پر سخت جملے بولے تھے۔ایسا تیزی کے ساتھ ہوا۔
نیپال کے کپتان روہت پڈیل کو بنگلہ دیش کے بائولر نے بربھلا کہا۔یہ اس وقت کیا جب اننگ کا تیسرا اوور تھا۔اس میچ میں بنگلہ دیش نے ناقابل یقین انداز میں 21 رنزکی کامیابی نام کی تھی۔پیسر نے طوفانی اسپیل میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
آئی سی سی میچ ریفری اور امپائرز کے سامنے پیسر نے جرم قبول کیا اورا نہیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔