| | | | | | |

میں یا عامر نہیں،پوری ٹیم ذمہ دار،آخری میچ یا مزید،عماد وسیم بول پڑے

 

 

فلوریڈا ،کرک اگین رپورٹ

میں یا عامر نہیں،پوری ٹیم ذمہ دار،آخری میچ یا مزید،عماد وسیم بول پڑے

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہماری بھی فیملیز ہیں۔غیر ذمہ دارنہ تبصرے نہ کئے جائیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے نکل کر باہر جانے کا آپ سے زیادہ ہمیں دکھ ہے۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں عماد وسیم نے کہا ہے کہ میں یا عامر اکیلے پاکستان کی شکست کے ذمہ دار نہیں۔پوری ٹیم ذمہ دار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے خلاف اچھا نہ کھیل سکے۔جیتا ہوا میچ ہارگئے ۔اس کا دکھ ہے۔کیریئر کا فیصلہ آج آئرلینڈ میچ کے بعد کروں گا ۔

پاکستان ٹیم میں اوور ہالنگ کی بہت ضرورت ہے۔وہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔میں بھارت کے خلاف میچ میں سو فیصد فٹ تھا۔کچھ نہ کرسکا،ساری زندگی یاد رہے گا۔

کرک اگین رپورٹ کے مطابق عماد وسیم آج اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔اس کے بعد دوبارہ ریٹائرمنٹ لینے گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *