پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس،ایجنڈا نہیں ایجنڈے
لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس،ایجنڈا نہیں ایجنڈے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کل ہفتہ 6 جولائی 2024کو ہوگا۔رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔اجلاس میں پاکستان کے 2024-25 کرکٹ سیزن کی منظوری دی جائے گی۔ساتھ میں فنانس بل منظور ہونگے،کئی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کا بجٹ ادھر سے ادھر ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہونگے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالہ سے اہم بات ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بھی بحث ہوگی۔متعدد امور زیر بحث لائے جائیں گے۔