بنگلہ دیش،ملک کے مقبول کھیلوں کے کلب پر حملہ،توڑ پھوڑ اور لوٹ مار
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش،ملک کے مقبول کھیلوں کے کلب پر حملہ،توڑ پھوڑ اور لوٹ مار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے مقبول ترین کھیلوں کے کلب ابہانی لیمٹڈ پر شرپسندوں کا حملہ۔کلب میں توڑ پھوڑ۔لوٹ مار کردی۔
شیخ مجیب الرحمان کے بڑے بیٹے شیخ کمال نے اس کلب کی بنیاد 1972 میں رکھی تھی۔کلب 1989 میں ایک لیمٹڈ کمپنی میں بدلاگیا تھا۔
کھلاڑیوں کے ہاسٹلز اور آفسز میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔شیخ کمال کی تصویر کو آگ لگائی گئی۔فرنیچر توڑا گیا،دستویزات چرائی گئی ہیں۔میز کرسیاں اور اہم فائلز لے گئے۔فٹبال،کرکٹ،ہاکی،ٹیبل ٹینس،ہینڈ بال اور والی بال کی 500 سے زائد ٹرافیاں بھی چور کی گئی ہیں۔