ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا ملک
نارتھ سائونڈ ،کرک اگین رپورٹ
،بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا ملک
بھارت کی سائیڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنےوالی پہلی ٹیم بن گئی ۔
اس نے گروپ 1 میں بنگلہ دیش کو 50 رنز سے ہرا کر اپنی سیٹ کنفرم کی ہے اور یہ سپر 8 میں اس کی دوسری جیت ہے اور بنگلہ دیش کی دوسری ناکامی ہے ۔بنگلہ دیش ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 196 رنز بنائے ۔ناکام ٹیم 8 وکٹ پر 146رنز بناسکی۔
بھارت کا سیمی فائنل کیسے کنفرم
بھارت کا نیٹ رن ریٹ بلندی پر ہے۔2.42 نیٹ رن ریٹ ہے۔آسٹریلیا کا 2.47 ہے۔آسٹریلیا اگر افغانستان سے ہارجائے اور پھر آسٹریلیا بھارت کو شکست دے دے تو آسٹریلیا اور بھارت کے 4،4 پوائنٹس ہونگے لیکن پھر اگر افغانستان بنگلہ دیش کو ہرائے گا تو اس کے بھی 4 پوائنٹس ہوجائیں گے۔اگر ایسا ہوبھی جائے تو بھارت کا نیٹ رن ریٹ اتنا بہتر ہے کہ وہ اسے مینیج کرلے گا۔یوں بھارت کا سمی فائنل کنفرم ہے۔