بھارت ون ڈے ورلڈکپ کا فنڈز نہیں دے سکا،بنگلہ دیش میں شور،پاکستان کو ملا یا نہیں
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
بھارت ون ڈے ورلڈکپ کا فنڈز نہیں دے سکا،بنگلہ دیش میں شور،پاکستان کو ملا یا نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت آئی سی سی ورلڈکپ 2024 کی انعامی یا حصہ لینے کا فنڈز تاحال بنگلہ دیش منتتقل نہیں کرسکا ہے۔اس حوالہ سے بنگلہ دیش میں تبدیل ہوتی حکومت اوربورڈ کے بعد کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
اس پر موجودہ بنگلہ دیشی کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ ایساکچھ نہیں ہے۔،ایونٹ گزشتہ سال نومبر میں ختم ہوا تھا۔معاملہ کی قانونی کارروائی کی تکمیل اورفنڈز ٹرانسفر میں اتنا وقت لگ جایا کرتا ہے۔
موجودہ کرکٹ حکام نے بھارت یا آئی سی سی پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ پاکستان سمیت باقی شریک ممالک کو ون ڈے ورلڈکپ 2023 کی رقم ملی ہے یانہیں۔کسی بورڈ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔