ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت کا فاتحانہ آغاز،پچ اور کنڈیشنز آئرلینڈ کی مدد نہ کرسکیں
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت کا فاتحانہ آغاز،پچ اور کنڈیشنز آئرلینڈ کی مدد نہ کرسکیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی اپنی شان اور آن کے مطابق اڑان۔آئرلینڈ ٹیم کو بری طرح سے ہرادیا۔پچ،کنڈیشن اور موسم کی مبینہ پیش گوئی کہیں بھی رکاوٹ نہ بنی۔اس طرح بھارت نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
نیویارک میں بھارت نے اہم ٹاس جیتا،پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا اور آئرلینڈ ٹیم کو16 اوورز میں 96 کے قلیل اسکور پر ڈھیر کردیا۔گریتھ ڈینلی نے 26 رنزکئے۔اینڈی بلبرائن ناکام ہوئے۔کپتان پال سٹرلنگ 2 کرسکے،ایک اور نام لورکن ٹکر 10 اور ہیری ٹیکٹر4 کے مہمان بنے۔کورٹز کمفر 12 رنزبکار چلتے بنے۔بھارت کی جانب سے ہردک پانڈیا نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،ارشدیپ سنگھ 35 رنزدے کر 2 وکٹ لے گئے تو کمال جسپریت بمراہ کا بھی تھا،جنہوں نے 3 اوورز میں ایک میڈن کیا۔6 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
بھارت کا آغاز یوں مایوس کن تھا کہ ویرات کوہلی ناکام ہوگئے اور صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔کپتان روہت شرما نے ہاف سنچری مکمل کی۔ان کے ساتھ رشی پنت بھی تھے۔روہت شرما 52 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔37 بالز پر 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔رشی پنت 36 پر ناٹ آئوٹ آئے۔سوریاکمار2 رنزبناسکے۔
بھارت نے ہدف 12.3 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر پورا کرکے میچ 8وکٹوں سے جیت لیا اور پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھول دیا۔