پاکستان کے قومی کرکٹرزکے سوال پر محسن نقوی کا سخت جواب،وقار یونس کی روایتی باتیں،وژن ثابت نہ کرسکے
لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے قومی کرکٹرزکے سوال پر محسن نقوی کا سخت جواب،وقار یونس کی روایتی باتیں،وژن ثابت نہ کرسکے،چیئرمین محسن نقوی کا صحافیوں کے ساتھ جارحانہ انداز۔متعدد سوالات کے جواب میں ایک ہی بات کہی کہ صرف چیمپئنز کپ تک محدود رہیں۔وقار یونس کی پہلے تقرری اور پھر اشتہار کے حوالہ سے سول لیفٹ کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس میں محسن نقوی کہتےہیں کہ یہ سب کرکٹ کی بہتری کیلئے ہورہا ہے۔پہلے بھی کسی نے لیگ شروع کی تھی،ایک سال بعد ختم کی گئی۔اب آسان نہیں ہوگا۔بہت سے امور کا تعلق پی سی بی آئین سے ہے،اس کی خلاف ورزی مشکل ہوگی۔
ایک سوال کےجواب میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ مجھے کرکٹ کا بہت علم ہے لیکن اس سوال کو وقت پر چھوڑتا ہوں،جب وقت آئے گا تو جواب مل جائے گا۔میڈیا کو فیس کرنے،بریف کرنے کیلئے وقار یونس آگئے ہیں۔یہ آپ سے رابطہ کریں گے۔
تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان،5 لیجنڈری کا انتخاب
ایک اور سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا ہےکہ ملکی کرکٹ کیلئے سب کھیلنے کے پابند ہیں۔غیر ملکی ٹی 20 لیگز پر تصادم اور این اوسی پر چیئرمین پی سی بی نے پہلے کنی کترائی،پھر کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان۔سب کو کھیلنا پڑے گا۔
سابق کرکٹر اور کرکٹ پی سی بی کے مشیر وقار یونس نے اس موقع پر روایتی باتیں کیں۔،کوئی بڑا وژن نہ دے سکے اور چندسوالات کے جوابات بھی تھنڈے انداز میں دیئے۔
اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا،سابق کرکٹرز بھی موجود تھے۔