سرجری کیلئے ٹولز نہیں،محسن نقوی پیچھے ہٹ گئے،یوٹرن سوال پر غصہ میں آگئے
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
سرجری کیلئے ٹولز نہیں،محسن نقوی پیچھے ہٹ گئے،یوٹرن سوال پر غصہ میں آگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس کے دوران صھافی سے الجھ پڑے۔ایک ہفتہ لیٹ میچ ہونا یو ٹرن نہیں ہوتا۔محسن نقوی یوٹرن سول پر غصہ میں آگئے۔یہ سوال پاکستان بنگلہ دیش کے کراچی ٹیسٹ کے راولپنڈی منتقل ہونے پر تھا،کہتے ہیں کہ میچ پہلے سے شیدول تھا میں نے ترقیاتی کام کی وجہ سے میچ مننتقل کیا۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرجری کا بیان دیا تھا لیکن اب ٹولز نہیں ہیں،سامان نہیں ہے،اس لئے فوری نہیں کرسکتا۔بیک اپ پلیئرز نہیں تھے۔بیک اپ پلان نہیں ہے،اس لئے اب چیمپئنز کپ ہوگا،150 کھلاڑیوں کا پول ہوگا تو اب کھلاڑی نہیں چلیں گے تو ان کو باہر نکال دیں گے۔ابھی میں 4 سے 5 کھلاڑی نہیں نکال سکتے۔وقار یونس کو مینٹور لانا چاہتا تھا لیکن مقرر نہیں کیا ،پھر ایڈوائزر رکھا،اب وہ 5 میں سے ایک ٹیم کے مینٹور ہیں،اب وہی کام کریں گے۔پاکستان کرکٹ میں گڑ بڑ ہے،میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ ایک رات میں ٹھیک ہوجائے۔میں یہ بھی نہیں بول سکتا کہ اگلا میچ جیت جائیں گے،سلیکٹرز کے پاس 17 کھلاڑی تھے،انہوں نے اسپنر نہیں رکھا،ان کا مسئلہ ہے۔پچ پر رپورٹ مانگ لی ہے۔کل تک آجائے گی۔پاکستان میں بہت کچھ ٹھیک ہونے والا ہے،میں مستعفی نہیں ہونے لگا،اپنا کام کرکے جائوں گا۔