اب ہم ہیں کرکٹ سپرپاور،امریکن عملہ نے ڈیل سٹین کو ٹوک دیا،الٹا بائولنگ کے گرسکھانے لگے
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
اب ہم ہیں کرکٹ سپرپاور،امریکن عملہ نے ڈیل سٹین کو ٹوک دیا،الٹا بائولنگ کے گرسکھانے لگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کو شکست دینے کے بعد امریکی کرکٹ کے بڑے ہوگئے ہیں۔اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں قریب 700 وکٹ لینے والے سابق پیسر کی غلطیاں نکال دی ہیں اور انہیں سبق سکھایا ہے کہ بال ایسے نہیں بلکہ ایسے کی جاتی ہے۔
جنوبی افریقا کے سابق پیسر ڈیل سٹین نے اپنے ملک کیلئے 93 ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں۔وہ 2008 سے 2014 تک آئی سی سی رینکنگ کے نمبر ون گیند باز رہے ہیں۔انہوں نے تمام فارمیٹس میں 699 انٹرنیشنل وکٹیں لیں ہیں لیکن امریکن نے انہیں بھی بچہ جان لیا۔
سٹریٹ کرکٹ میں بال کرنے پر ڈیل سٹین کو بتایا گیا کہ بالا یسے نہیں،ایسے پکڑنی ہے اور کہا کہ اپنی کہنی کو مت موڑیں،یہ بات بھی ذہن میں رکھیں۔
ڈیل سٹین نے اگلی بال کی جو فل ٹاس سٹمپ پر لگی لیکن عملے نے کہا کہ نہیں،آپ کو بال پچ پر رکھ کر اچھالنی چاہئے تھے،اس لمحہ ڈیل سٹیں زیر لب مسکرارہے تھے۔