اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ،انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے روز ہی ہرادیا
مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ،انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے روز ہی ہرادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیل کے چوتھے روز کے اختتامی سیشن میں اس نے یہ جیت نام کی۔205 رنزکا ہدف اس نے 58 ویں اوور میں مکمل کیا،ایک موقع پر سری لنکن گیند بازوں نے 119 تک 4 وکٹیں اڑادی تھیں۔ان میں اولی پوپ کی وکٹ اسپنر پربتھ جے سوریا نے پلان کے ساتھ لی،جیسے ہی پوپ6 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو سری لنکن کپتان نے انگلی اٹھاکر کہا کہ دیکھا پلان کامیاب ہوگیا۔
بین ڈکٹ 11 اور ڈین لورنس 34 جب کہ ہیری بروک32 اور پہلی اننگ میں ڈیبیو سنچری کرنے والےجیمی سمتھ 39 کرکے آئوٹ ہوئے۔جوئے روٹ دیوار بنے کھڑے تھے۔انہوں نے ہاف سنچری مکمل کی۔ان کے ساتھ کر واکس وکٹیں گرنے کو روکے رہے۔جوئے روٹ 62 پر ناقابل شکست لوٹے۔
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ کے 236 رنزکے برعکس دوسری باری میں بہتر بلے بازی کے ساتھ 326 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔کامینڈو مینڈس نے شاندار سنچری کی اور 113 رنزبناگئے،ان کے ساتھ دینش چندی مل 79 کے گئے جو زخمی تھے۔کرس واکس اور میتھیو پوٹس نے 3،3 وکٹیں لیں۔انگلینڈ نے پہلی باری میں 358 رنزبنائے۔
مارک ووڈ زخمی ہیں۔انہوں نے چوتھے روز گیند بازی نہیں کی،یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔