کاکول ٹریننگ کے بغیر پاکستان ٹی20 چیمپئنز لیجنڈز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
کاکول ٹریننگ کے بغیر پاکستان ٹی20 چیمپئنز لیجنڈز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔،پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔پاکستان چیمپئنز نے میزبان انگلینڈ چیمپئنز کو بڑی آسانی کے ساتھ 79 رنز سے شکست دی۔یہ ایونٹ میں اس کی آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز اور بھارت کے بعد انگلینڈ کے خلاف چوتھی فتح ہے۔اس کے ساتھ ہی اس کا سیمی فائنل کنفرم ہوا ہے۔
ایج باسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شعیب ملک اور صہیب مقصود کی ففٹیز کی وجہ سے 196 رنزبنائے۔صہیب نے 64 رنزبنائے۔شعیب ملک نے 51 رنز کئے۔
انگلینڈ چیمپئنز ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 117 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں پاکستان نے 79 رنز سے جیت نام کی۔سعید اجمل نے 12 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
یونس خان کی انجری کی وجہ سے مصباح الحق نے کپتانی کی اور 23 رنزبنائے۔وہاب ریاض ایک اوور کرواکر ان فٹ ہوگئے۔ان کے کندھے میں انجری ہوئی ہے۔