راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کرکٹ کیلئے اہم دن،محکمہ موسمیات کی رمیز راجہ کو بریکنگ نیوز
لاہور،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کرکٹ کیلئے اہم دن،محکمہ موسمیات کی رمیز راجہ کو بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے آدھی رات کو بریکنگ نیوز دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہم پر نہ رہنا،منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیل کر اپنا میچ بچانا،اس لئے کہ موسم میں اچانک تبدیلی آئی ہے اور منگل 3 ستمبر کو صبح 5 بجے کی بارش کے بعد بارش نہیں ہوگی اور سارا دن ڈرائی ہوسکتا ہے۔
رمیز راجہ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹنگ لائن کی 172 پر تمام ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بیٹرز کو باہر جاتی بالز چھیڑنے کا ذمہ دار قرار دیا۔شاٹ پچ بالز کے خلاف نااہل کہا ہے اور کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ٹیم میں ایسے بیٹرز ڈالے جائیں جو کہ شاٹ پچ بالز کھیل سکیں۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے میچ بچانا مشکل ہوگا،اس لئے کہ بنگلہ دیش میں اعتماد آگیا ہےا ور وہ یہ سوچ چکے ہیں کہ ہم یہ ٹیسٹ جیت سکتےہیں لیکن پاکستان یاد رکھے کہ ٹیسٹ میچ کا 5 واں روز ہے۔چوتھی اننگ ہے۔ہدف کا تعاقب کرنا ہے جو کہ آسان نہیں ہونا چاہئے۔پاکستان جس نے پہلی اننگ میں بنگلہ دیش کے 26 پر 6 آئوٹ کئے تھے۔وہ یہ پھر سے بھی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے کیچنگ بہتر کرنا ہوگی۔بائولنگ بہتر کرنا ہوگی۔
راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا،بارش نے دن ختم کردیا،کل کی پیشگوئی ساتھ
رمیز راجہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا اور سیریز کلین سوئپ کرگیا تو اس کا فائدہ اسے اگلے کئی سال مزید فتوحات کے ساتھ ہوگا اور پاکستان کو اس کا نقصان طویل ہوگا اور اسے اگلے میچز میں شکست ہوگی۔نسیم شاہ کا اخراج غلط تھا۔