پاکستان چیمپئنز کی مسلسل دوسری فتح،ہارا کون،ہیرو کون
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
پاکستان چیمپئنز کی مسلسل دوسری فتح،ویسٹ انڈیز کو ہرادیا۔پاکستان چیمئنز ٹیم نے لیجنڈری چیمپئنز ٹی 20 لیگ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو بھی ہرادیا۔گرین شرٹس نے 8 وکٹ پر 194 رنزبنائے۔شعیب ملک نے 55 اور شرجیل خان نے 35 رنزکی اننگ کھیلی۔
جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 165 رنزبناسکی،اس کی 9 وکٹیں گریں،یوں پاکستان نے 30 رنز سے میچ جیت لیا۔ایک روز قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔شاہد آفریدی نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
چیمپئنز لیگ کے میچ انگلینڈ میں جاری ہیں۔