پاکستان ٹیم انتظامیہ نے شاہین آفریدی کوٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا،کراچی روانہ
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے شاہین آفریدی کوٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا،کراچی روانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں سب اچھا نہیں ہے۔لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی کرکٹ ٹیم اور جاری ٹیسٹ میچ کو چھوڑ کر راولپنڈی سے کراچی روانہ۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہیں یہ سہولت اس لئے دی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
شاہین اور شان کی لڑائی،بیچ میں آنے پر رضوان بھی لپیٹ میں،ملکی وغیر ملکی میڈیا پر گونج
وہ 3 روز قبل کراچی ہی تھے،بھاگے بھاگے واپس آئے کہ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے لیکن پی سی بی نے نہیں کھلایا،اپنے نومولود بیٹے علی یار آفریدی کی پیدائش پر وہ پہلا ٹیسٹ مکمل کرکے پنڈی سے کراچی گئے تھے۔