شاہد آفریدی نواسے کو گھر لے آئے،بیٹیاں خوشی سے نہال
کرک اگین رپورٹ
شاہد آفریدی نواسے کو گھر لے آئے،بیٹیاں خوشی سے نہال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اپنے نواسے کو گھر لے آئے،جہاں ان کی بیٹیوں نے اپنے بھانجے کا استقبال کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے نواسے کو اٹھائے آرہے ہیں۔سائن بورڈ پر ویلکم چمک رہا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی تھی،جنہوں نے 24 اگست کو بیٹے کو جنم دیا تھا۔
ویڈیو میں کم عمر ترین نانا کرکٹر بننے والے شاہد آفریدی اپنے نواسے کو سیکھ کر خوش ہورہے ہیں اور ان کی بیٹیاں بھی خوشی سے جھوم رہی ہیں۔
آج صبح شاہین آفردی نے بیٹے کی ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے اس کا نام بھی ظاہر کیا تھا۔