ویسٹ انڈیز میں جنوبی افریقا مکمل ناکام،کلین سوئپ کا سامنا
کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز میں جنوبی افریقا مکمل ناکام،کلین سوئپ کا سامنا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا راج۔جنوبی افریقا کو تیسرے میچ میں بھی ہرادیا ہے۔یوں 3 میچزکی سیریز میں مکمل کلین سوئپ کیا ہے۔کچھ ماہ قبل اسی جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز میں کھیلتے ہوئے ٹی 20 ورلڈٖکپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن ویسٹ انڈیز سے تب بھی ہارے تھے اور مارچ 2023 سے اب تک 10 میں سے 8 میچزمیں ہارچکے ہیں۔
ٹرینیڈاڈ میں بارش کے سبب اوورز کم ہوتے گئے اور جنوبی افریقا نے 13 اوورز میں4 وکٹ پر 108 رنزبنائے۔ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ پر 116 رنزبنانا تھے جو اس نے 22 گیندیں قبل صرف 2 وکٹ پر پورے کئے۔