جنوبی افریقا نیپال سے ہارتے ہارتے بچ گیا،کیویز کا ساراغصہ یوگنڈا پر
کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا نیپال سے ہارتے ہارتے بچ گیا،کیویز کا ساراغصہ یوگنڈا پر۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میچز مین نیپال ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف تاریخ رقم کرتے رہ گئی اور صرف ایک رن سے ہار گئی۔
نیپال ٹیم کی بڑی کامیابی یہ تھی کہ اس نے پروٹیز کو7 وکٹ پر 115 اسکورتک محدود کیا لیکن خود 7 وکٹ پر 114 رنز کردگئے اور صرف ایک رن سے ہارگئے۔
یوں گروپ ڈی میں جنوبی افریقا ناقابل شکست رہا اور 8 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں گیا ہے۔
ایک اور میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو صرف 40 رنزپر ڈھیر کیا۔سپر 8 سے باہر ہونے کا سارا غصہ ایسوسی ایٹ ٹیم پر نکلا اور41 رنزکا ہدف چھٹے اوور میں پورا کیا۔