سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کو دھچکا،بین سٹوکس سٹریچر پر ہسپتال میں
لندن،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کو دھچکا،بین سٹوکس سٹریچر پر ہسپتال میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کو سری لنکا سیریز سے 9 روز قبل بڑا جھٹکا۔کپتان بین سٹوکس زخمی ہوگئے ہیں۔بین سٹوکس دی ہنڈرڈ میں ناردرن سپر چارجرز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔مانچسٹر اوریجنلز کے خلاف میچ کے اختتامی لمحات میں بیٹنگ کرتے ہوئے کرمپ کا شکار ہوگئے۔
اس کے بعد بین سٹوکس کو دیگر افراد گھسیٹتے میدان سے باہر ہوگئے۔33 سالہ انگلش کپتان 4 بالز پر 2 رنزکی فتح سے دور تھے کہ بین سٹوکس ان فٹ ہوگئے۔اس دوران انہوں نے اپنی دائیں ران پر مکے مارے لیکن وہ تکلیف میں تھے۔لنگڑاتے گئے۔
اسٹوکس کو اسٹریچر پر بٹھا کر ایمبولینس کی طرف لے جایا گیا، تقریباً ایک گھنٹے بعد وہ واپس ڈگ آؤٹ میں بیٹھ گئے۔ بین اسٹوکس اپنے ہیمسٹرنگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مزید اپ ڈیٹس کل [پیر] سے دستیاب ہوں گی۔
اسٹوکس کے بارے میں پوچھے جانے پر بروک نے بتایا کہ بدقسمتی سے یہ بہت اچھا نہیں لگتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ کل ان کا اسکین ہوگا۔