سری لنکا 27 برس بعد بھارت کیخلاف ون ڈے سیریزجیتنے کے قریب،فیصلہ کن ون ڈے7 اگست کو
کولمبو،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا 27 برس بعد بھارت کیخلاف ون ڈے سیریزجیتنے کے قریب،فیصلہ کن ون ڈے7 اگست کو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا 27 برس بعد بھارت کے خلاف پہلی باہمی ون ڈے سیریز جیتنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا تیسراوآخری میچ بدھ 7 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔پہلا میچ ٹائی تھا۔دوسرا میچ سری لنکا جیتا تھا۔بھارت کے پاس میچ جیت کر سیریز 1-1 سےبرابر کرنے کے ساتھ اپنے ناقابل شکست رہنے کا ایک موقع ضرور ہے۔
بھارت اور سری لنکا کی باہمی 22 ون ڈے سیریز ہیں،سری لنکا صرف 5 میں جیتا۔آخری بار 1997 میں سیریز جیتی تھی،اس کے بعد سے بھارت دس سیریز سے مسلسل ناقابل شکست ہے۔
کولمبو میں بارش کا امکان ہے لیکن میچ تو ہوگا،چاہے اوورز کٹ جائیں۔وکٹ اسپنرز کیلئے مدد گار ہوگی۔ٹاس جیتنے والی ٹیم فیورٹ ہوگی اور پہلے بلے بازی کو ترجیح دے گی۔لیگ اسپنر جیفری وینڈرسے، جنہوں نے زخمی وینندو ہسرنگا کے لیے قدم رکھا، نے چھ اہم وکٹیں لے کر دوسرا ون ڈے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ویرات کوہلی بھارت کیلئے آخری 15 اننگز میں محدود اوورفارمیٹ میں صرف ایک ہاف سنچری کرسکے ہیں۔اس سیریز نے بھارت کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے لیے بھی ایک چیلنج کھڑا کر دیا ہے، حالانکہ اس سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا گیا تھا۔
میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔آج کے لائیو کرکٹ میچ،بھارت بمقابلہ سری لنکا۔تیسرا ون ڈے