ٹی 20 ورلڈکپ 2024،انگلینڈ کیلئے ایک اور درد سر،آسٹریلیا سکاٹ لینڈ میچ اتوار کی صبح
سینٹ لوشیا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،انگلینڈ کیلئے ایک اور درد سر،آسٹریلیا سکاٹ لینڈ میچ اتوار کی صبح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کیلئے ٹینشن کا میچ ،میچ اگرچہ سکاٹ لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ہے لیکن انگلینڈ کیلئے یوں اہم ہوگا کہ اگر وہ آج رات 10 بجے شروع ہونے والے اپنے میچ میں نمیبیا کو ہرادے تو اسے چند ہی گھنٹوں بعد شروع ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا کی جیت درکار ہوگی۔
آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ،ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سینٹ لوشیا،میچ نمبر 35،گروپ بی،16 جون ،اتوار صبح ساڑھے 5 بجے
پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سکاٹ لینڈ سے جان بوجھ کر نہیں ہورے گا۔انگلینڈ کے سابق پیسر سٹورٹ براڈ کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ آسٹریلیا اتنی بددیانتی نہیں کرے گا۔
ماجرا یہ ہے کہ آسٹریلیا پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے اور اب انگلینڈ یا سکاٹ لینڈ میں سے ایک کافیصلہ ہونا ہے۔اگر آج رات انگلینڈ نمیبیا سے ہارجاتا ہے تو اس کی گیم اوور۔سکاٹ لینڈ کوالیفائی کرے گا،اگر جیت جاتا ہے تو انگلینڈا ور سکاٹ لینڈ کے پوائنٹس 5،5 کرکے برابر ہونگے اور نیٹ رن ریٹ میں انگلینڈ کہیں آگے ہے تو کل صبح سکاٹ لینڈ ہارکر انگلینڈ کے برابر 5 پوایئنٹس ہوتے ہوئے بھی باہر ہوجائے گا،اس لئے اسکاٹ لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف سادہ فتح درکار ہے۔