ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابو کرلیا،قابل رسائی ہدف
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابو کرلیا،قابل رسائی ہدف،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ ڈی میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کا آدھا کام تمام کردیا ہے۔ٹاس جیت کر سابق عالمی چیمپئن کو پہلے کھلایا اور اسے 9 وکٹ پر صرف124 رنز تک محدود کردیا ہے۔دھنن جایا ڈی سلوا 21 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔
مستفیض الرحمان نے 17 رنزدے کر 3 اوررشاد حسین نے22 رنزکے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کا ٹینس ماحول میں ڈلاس میں میچ جاری ہے۔