ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ اے بظاہر آسان،نتائج الٹ سکتے،ایونٹ بدمزہ ہوجائے گا
کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ اے بظاہر آسان،نتائج الٹ سکتے،ایونٹ بدمزہ ہوجائے گا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیموں کیلئے 4 گروپس بنائے گئے ہیں۔گروپ اے میں پاکستان،بھارت،آئرلینڈ،امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔
یہ گروپ کیسا ہے اور یہاں سے سپر 8 کیلئے کون سی 2 ٹیمیں جائیں گی۔بظاہر پاکستان اور بھارت ہیں لیکن یہاں کچھ اپ سیٹ متوقع ہیں۔امریکا نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیتی ہے اور آئرلینڈ نے اپنے ملک میں پاکستان کو ایک میچ میں ہرایا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کا اسکواڈ،شیڈول اور ریکارڈ
ایونٹ کے شیڈول میں گروپ اے کے میچز اس ترتیب سے ہیں کہ پاکستان اور آئرلینڈ میں ٹائی پڑسکتی ہے۔پہلا میچ امریکا اور کینیڈا کا یکم جون کو ہے۔5 جون کو بھارت اور آئرلینڈ کھیلیں گے۔6 جون کو امریکا اور پاکستان میں میچ ہوگا۔7 جون کو کینیڈا اور آئرلینڈ کا میچ ہوگا۔9 جون کو پاکستان اور بھارت کھیلیں گے۔11 جون کو پاکستان اور کینیڈا کا میچ ہوگا۔امریکا اور بھارت 12 جون کو مدمقابل ہونگے۔امریکا اور آئرلینڈ 14 جون کو ٹکرائیں گے۔کینیڈا اور بھارت 15 جون کو کھیلیں گے۔آئرلینڈ اور پاکستان کا میچ 16 جون کو ہوگا۔
اب یہاں ذہن میں رکھیں کہ پاکستان بمقابلہ بھارت میچ اہم ہے جو ٹیم ہارے گی،اس کے پاس دوسری شکست کی گنجائش نہیں ہوگی اور سامنے آئرلینڈ جیسی ٹیم ہوگی۔فرض کریں کہ پاکستان بھارت سے ہارتاہے تو پاکستان کیلئے آخری میچ آئرلینص سے جیتنا ضروری ہوگا۔اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا ہے تو بھارت آئرلینڈ سے پہلے کھیل کر امکانی طور پر جیت چکا ہوگا،اسے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
ٹی20 ورلڈکپ 2024،گروپ اے میں امریکا،آئرلینڈ اور کینیڈا کے اسکواڈز وریکارڈز
امریکا کی ایک جیت،کینیڈا کی سنگل جیت اور پاکستان کی ایک شکست آئرلینڈ جیسی ٹیم کو سپر 8 اور پاکستان کو گھر بھیج سکتی ہے۔
دیکھنے میں گروپ اے آسان ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سامنے کوئی بڑا نام نہیں ہے لیکن یہ ٹی 20 ورلڈکپ ہے،یہی گروپ پورےا یونٹ کو ہلاسکتا ہے،اس کے غیر متوقع نتائج ٹی 20 ورلڈکپ کو بے مزہ کرسکتے ہیں اور ایشیا کی توجہ ہٹاسکتے ہیں۔