ٹی 20 ورلڈکپ2024،گروپ اے میں 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا اپ سیٹ،ٹیسٹ ملک کینیڈا سے ہارگیا،پاکستان کو کیسے فائدہ
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ2024،گروپ اے میں 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا اپ سیٹ،ٹیسٹ ملک کینیڈا سے ہارگیا،پاکستان کو کیسے فائدہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ اے میں ہی 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا بڑا اپ سیٹ۔گروپ کی 5 ویں نمبر کی ٹیم نے ٹیسٹ سٹیٹس رکھنے والے ملک آئرلینڈ کو12 رنز سے ہرادیا ہے۔کینیڈا کی یہ پہلی بڑی کامیابی ہے،امریکا کے بعد کینیڈا میں بھی جشن۔ساتھ میں پاکستان اور امریکا کیلئے آئرلینڈ ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی سپرفور میں رسائی کے حوصلے بڑھنے لگے ہیں۔
نیویارک کے اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کو ٹاس جیتنے اور پہلے بائولنگ کرنے نے بھی نفع نہ دیا،کینیڈا ٹیم نے کمال کردیا،اس میدان میں ٹاس کی تھیوری کو دفن کیا ہے لیکن یہ بہرحال کنفرم ہوا ہے کہ پاکستان بھارت میچ سے قبل نیویارک کی یہ پچز بیٹنگ کیلئے موزوں نہیں ہیں۔
کینیڈا ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر صرف 137 رنزبناسکی۔نکولس کرٹن نے 49 رنزبنائے۔گریک ینگ اور بیری میک گریتھی نے2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں آئرش ٹیم شروع سے ہی دبائومیں تھی،وقفہ وقفہ سے گرنے والی وکٹوں نے کام خراب کیا،آخر میں رنز کرنا مشکل ہوگئے۔اننگ 7 وکٹ پر 125 رنزتک محدود ہوگئی۔مارک اڈیئر نے 34 رنزبزبنائے۔گورڈن اور ڈیلن نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس میچ کے ساتھ کیا ہوا
امریکا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،بھارت 2 کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا بھی 2 کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان چوتھے اور آئرلینڈ 5 ویں نمبر پر ہیں۔اس نتیجہ کا فائدہ یہ ہوگا کہ ایک حریف آئرلینڈ ریس سے باہر نکالا جاسکے گا،پاکستان بھارت کو ہراکر برابری کی بنیاد پر سپر 8 کا امیدوار ہوگا۔
نیویارک پچ کا نتیجہ
آئی سی سی اسے ٹرائل میچ جان رہی تھی کہ پچ بہتر ہوگی لیکن نہیں،اب اسی میدان میں 9 جون کو پاک بھارت مقابلہ ہونا ہے۔