ٹی 20 ورلڈکپ 2024اپ سیٹ کی زد میں،سری لنکا بنگلہ دیش سے ہارگیا،تجزیہ درست،سپر 8 مشکل ہوگیا
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024اپ سیٹ کی زد میں،سری لنکا بنگلہ دیش سے ہارگیا،تجزیہ درست،سپر 8 مشکل ہوگیا۔کرک اگین کی اور پیش گوئی سچ ثابت۔بنگلہ دیش نے سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کوسنسنی خیز مقابلہ میں 2 وکٹ سے ہراکر ایک اور اپ سیٹ کردیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ ڈی کے میچ میں اس نے وکٹوں کی جیت نام کی ہے۔ڈلاس میں کھیلا گیا یہ 15 واں ٹی 20 ورلڈکپ میچ تھا۔بنگلہ دیش کا رواں ایونٹ کا پہلا اور سری لنکا کادوسرا میچ تھا۔جنوبی افریقا سے پہلے میچ کی شکست کے بعد اب سری لنکا کی 2 ناکامیاں ہوگئی ہیں اور اس کے لئے سپر 8 کی رسائی مشکل ہوگی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش 15 ویں میچ میں پہلی بار منظر عام پر،سامنے سری لنکا،کون جیتنے والا
بنگلہ دیش نے 125 رنزکے تعاقب میں اننگ شروع کی تو 6 پر 2 اور 28 پر 3 کھلاڑی پویلین میں تھے،یہاں ایسا لگا کہ امریکی مشکل پچز شاید بنگلہ دیش کو مشکلات میں ڈالیں۔سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسن آئوٹ ہوچکے تھے۔ایسے میں لٹن داس اور توحید ہردوئے نے چوتھی وکٹ پر ذمہ دارانہ شراکت بنائی اور اسکور 91 تک لے گئے،یہاں 20 بالز پر 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنزبنانے والے توحید آئوٹ ہوگئے لیکن اپناکام کرچکے تھے۔50 بالز پر اب صرف 33 رنزباقی تھے۔ایسےمیں سری لنکنز نے 99 پر لٹن داس کا شکار کرکے بنگلہ دیش کو 5 واں نقصان پہنچایا۔داس36 رنزبناکر ہاسارنگا کا نشانہ بنے۔سری لنکا کو بڑی کامیابی 109 کے اسکور پر ملی،جب شکیب الحسن جو 14 بالز پر 8 رنزبناسکے تھے،وہ شاٹ پچ بال پر کھیلتے ہوئے لانگ آف پر کیچ ہوگئے۔بنگلہ دیش کا اسکور اب 17 اوورزمیں 6 وکٹ پر 111 تھا،18 بالز پر14 رنزدرکار تھے۔پھر محموداللہ اور رشاد حسین موجود تھے۔یہاں رشاد حسین تھشارا کی بال پر1 رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔اب 113 پر 7 آئوٹ تھے۔اگلی بال پر تسکین احمد صفر پر ایل بی ہوگئے،یہ فیصلہ ریویو پر بدلا۔اب بنگللہ دیش خطرے میں تھا۔بائولر ہیٹ ٹرک پر تھے۔ناکام رہے۔بنگلہ دیش کو اب 12 بالز پر11 رنزدرکار تھے۔دشان سناکا میچ کا پہلا اوور کرنے آئے،پہلی بال ہی فل ٹاس تھی،نتیجہ میں محموداللہ نے چھکا جڑدیا۔اگلی بال پر سنگل بنا۔ڈاٹ بال،پھر سنگل،اب پھر محمود اللہ سامنے تھے۔وائیڈ بال پر کیچ کی اپیل،ریویو پر محمد اللہ شدید غصہ میں تھے لیکن بچ گئے۔ساتھ ہی وائیڈ بال ہوگئی،اگلی بال پر رسکی سنگل تھا،رن آئوٹ یقینی تھا لیکن اوور تھرو پر مزید ایک رن بنا اور بنگلہ دیش ایک اوور قبل 2 وکٹ سے جیت گیا۔
نوشان تھشارا نے 18 رنز زدے کر 4 وکٹیں لیں۔
پاکستان کو اب بھولیں،افغانستان کی بھی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی ٹی 20 ورلڈکپ فتح،پیش گوئی سچ
اس سےقبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلا کھلایا اور اسے9 وکٹ پر 124 رنزتک محدود کیا۔پتھم نشانکا 47 رنزکے ساتھ ٹاپ پر تھے۔مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے3،3 وکٹیں لیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابو کرلیا،قابل رسائی ہدف