ٹی 20 ورلڈکپ،بنگلہ دیش نے سیمی فائنل تکٹ کی کوشش ہی نہ کی،مبصرین حیران
کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف 12.1 اوور میں 116 رنزکے ہدف کی تکمیل کی کوشش کیوں نہ کی۔
کمنٹیٹرز حیران رہ گئے اور کرکٹ دیکھنے والے بھی متوجہ ہوئے بغیر نہ رہے۔
ناصر حسین کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش نے اپنی اننگ کے ابتدائی 12 اوورزمیں ایسا کوئی کھیل پیش نہ کیا،جس سے یہ لگتا کہ وہ سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں جو کہ فتح سے بڑا اعزاز اور سیمی فائنل کھیل جانا قابل فخر لمحہ ہوا کرتا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی جیت ضروری تھی لیکن افغانستان بنگلہ دیش کو 115 اسکور تک محدود کرکے بھی 12.1 اوورز میں اسکور پورا کرسکتا تھا،اگر کرتا تو بنگلہ دیش براہ راست پہنچ جاتا۔