ٹی 20 ورلڈکپ،بارش کی آنکھ مچولی میں انگلینڈ کا نمیبیا کو 126 رنزکا ہدف
نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے بارش اور اپنی بقا کی آنکھ مچولی کی جنگ میں نمیبیا کو جیت کیلئے 126 رنزکا یدف دیا ہے۔بارش کے سبب جب کھیل تاخیر سے شروع ہوا تو نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی،اننگ 11 اوورز تک محدود تھی لیکن 9 ویں اوور میں ہونے والی بارش کے سبب کچھ منٹ کا کھیل رکا،اس کے بعد جب شروع ہوا تو فی اننگ دس اوورز تک کردی گئی۔انگلینڈ نے82 رنز 3 وکٹ سے مار دھاڑ شروع کی تو 10 اوورز میں 5 وکٹ پر 122 رنزبنائے۔جونی بیئرسٹو 31 کرگئے،کپتان جوس بٹلر صفر پر گئے۔
ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 20بالز پر 47 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آیے۔ایک اوور کم ہونے کے سبب ڈک ورتھ پر نمیبیا کو 126 رنزبنانے ہونگے۔
انگلینڈ کیلئے میچ کے 2 پوائنٹس نہایت قیمتی ہیں۔فتح ضروری ہے۔