ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز شیڈول،افغانستان فائنل کھیلتا دکھائی دے رہا،وجہ جانیئے
کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز شیڈول،افغانستان فائنل کھیلتا دکھائی دے رہا،وجہ جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
پہلا سیمی فائنل جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان ہوگا۔یہ میچ 27 جون پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔ٹرینیڈاڈ میزبان ہوگا۔
جشن،سوگ،میڈیا پر چیخیں،افغانستان نے آسٹریلیاکو ترساترسا کر مارا،باہمی سیریز کا جواب
دوسرا سیمی فائنل اسی روز 27 جون کی شام بھارت بمقابلہ انگلینڈ ہوگا،یہ میش شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔پروویڈنس میں میلہ لگے گا۔
تجزیہ کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو سبقت ہوگی،اتفاق سے دونوں ٹیمیں ایک بار بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل نہیں کھیل سکی ہیں اور کوئی ایونٹ بھی نہیں جیتا ہے۔دونوں ٹیمیں پرفارمنس کے ساتھ خوش قسمتی کے سائے تلے ہیں۔
سنسنی خیز ڈرامہ،بھرپور سکرپٹ،افغانستان بنگلہ دیش کو ہراکر ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں،تاریخ رقم
ادھر بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔بھارت کو شکست دینا مشکل ہوگا،یوں فائنل بھارت اور بنگلہ دیش بھی کھیل سکتے ہیں۔